اہم ترین خبریںپاکستان

ایم پی اےزہرانقوی کی پنجاب اسمبلی میں عزاداروں پر بلاجواز مقدمات کی مذمت

انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں عزاداروں،بانیان مجالس اور جلوس اور ذاکرین پر جھوٹے مقدمات کے اندراج باعث تشویش ہیں

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے پنجاب اسمبلی میں امن وامان کی صورتحال پر جنرل ڈسکشن سیشن میں خطاب کرتے ہوئے ایوان کی توجہ عزاداران سید الشہداءکے خلاف جاری اقدامات کی جانب مبذول کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان میں گستاخی گناہ عظیم اور ناقابل معافی جرم ہے: آیت اللہ خامنہ ای

انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں عزاداروں،بانیان مجالس اور جلوس اور ذاکرین پر جھوٹے مقدمات کے اندراج باعث تشویش ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے ایک تین سالہ معصوم بچے پر بھی گھرمیں مجلس منعقد کرنے پر ایف آئی آر درج کردی گئی جوکہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بزرگ عالم دین علامہ رضی جعفرنقوی کو دینی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازاگیا

زہرا نقوی نے کہاکہ حکومت کو اس جانب خصوصی توجہ دینا ہوگی کہ جب آئین تمام مذاہب کو اپنی رسومات کی ادائیگی کی مکمل اجازت فراہم کرتا ہے تو مجالس وجلوس پر مقدمات کا اندراج کس قانون کے تحت کیا جارہاہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button