اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت سندھ کی علامہ شہنشاہ نقوی سمیت دیگر علماء پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں، علامہ باقر زیدی

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر مجالس عزا سے خطاب پر لگائی جانے والی پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

علامہ باقر عباس زیدی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے ہمیشہ وحدت و اخوت اور اتحاد بین المسلمین کا درس دیا۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو اہل تشیع کی طرح اہل سنت برادران بھی احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہ اقدام سراسر تعصب پر مبنی ہےاور تکفیری گروہوں کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ شہنشاہ نقوی نے چیف سیکریٹری داخلہ سندھ کی برطرفی تک مجلس عزا سے خطاب نہ کرنے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ ملت تشیع ایک پُرامن اور محب وطن قوم ہے، ملت تشیع ملکی آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ سندھ حکومت کو اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

علامہ باقر عباس زیدی نے مطالبہ کیا کہ سندھ کی وزارت داخلہ سندھ کے مختلف اضلاع میں دیگر معتدل علماء و ذاکرین کے داخلے پر عائد پابندی فی الفور ہٹائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button