دنیا

سلامتی کونسل ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرے، امریکی صدر ٹرمپ کی التجا

شیعت نیوز : امریکی صدر ٹرمپ ایران کی دشمنی میں اس حد تک آگے نکل چکے ہیں کہ وہ اب خواب میں بھی ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرتے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک بار پھر الزامات کی تکرار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ جوہری معاہدہ مغربی ایشیاء میں امن کی برقراری کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے جلد ہی کہیں گے کہ امریکہ، ایران کے خلاف معطل کی گئی سابقہ تمام پابندیوں کی بحالی چاہتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے خلاف اسنیپ بیک کا اختیار استعمال کریں گے، ماہرین کے مطابق اس عمل میں بھی امریکہ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین میں اسرائیلیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ جمعیت الوفاق

سفارتی ذرائع کے مطابق روس اور چین سمیت دیگر ممالک کی جانب سے امریکی اقدام کی شدید مخالفت متوقع ہے۔ ایران ایٹمی ڈیل کے بعد ایران کے خلاف پابندیاں معطل کی گئی تھیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو آج بروز جمعرات نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف شکایت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں ایران پر جوہری معاہدے میں اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف شکایت کرنے سے متعلق امریکی کوششوں کو سیاسی شکست قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ کی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے رواں برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن کو اپنا باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد کردیا۔

ڈیموکریٹک پارٹی کا 4 روزہ کنونشن جاری ہے جس میں تمام امریکی ریاستوں سے پارٹی قیادت شریک ہے تاہم یہ اجلاس کورونا کی وجہ سے آن لائن ہورہا ہے۔

17 سے 20 اگست تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوسرے روز سابق نائب صدر جوبائیڈن کو پارٹی کا باضابطہ امیدوار نامزد کیا گیا۔ سابق امریکی صدور جمی کارٹر، بل کلنٹن اور سابق وزیر خارجہ کولن پاؤل نے جوبائیڈن کی نامزدگی کی حمایت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button