اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی اماراتی یارانہ،مسجد اقصیٰ کے خطیب کادبنگ اعلان واقدام

شیعت نیوز : شیعیت نیوز: قبلہ اول پر قابض غاصب اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستانہ اور سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد مسجد اقصیٰ کے خطیب کادبنگ اعلان واقدام سامنے آگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حاکم نے غداری کی، سزا اماراتی عوام کو بھگتنی پڑے گی!

ترکی کی اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق مسجد اقصیٰ میں صرف ان مسلمانوں کی نماز جائز ہے جو اسلامی شرعی راستے سے آئیں۔ جو اسرائیل کے ساتھ دوستی کے ذریعے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کریں گے ان کی نماز نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے نام نہاد امن منصوبے سنچری ڈیل میں بھی مسجد اقصیٰ کو اسرائیل کے ساتھ دوستی کا ایک ذریعہ بنانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتا، وزیر اعظم عمران خان کا دو ٹوک موقف

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی سینچری ڈیل کے تحت مسجد اقصیٰ میں نماز کو حرام قرار دینے کا فتویٰ دے رکھا ہے۔ ایسے کسی بھی معاہدے کے تحت دوسرے ملک کے مسلمانوں کا عبادت کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونا اور اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے صیہونی ریاست کا ویزا قبول کرنا باطل اور حرام ہوگا۔

مفتی اعظم فلسطین نے کہا کہ جو مسلمان مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کی تمنا رکھتے ہیں وہ صدق دل سے فلسطینی قوم کا ساتھ دیں اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے کام کریں۔ مسجد اقصیٰ کی پنجہ یہود سے آزادی کے بعد پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے قبلہ اوّل کے دروازے کھلے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے والے القدس اور مسجد اقصیٰ کو دشمن کے قبضے میں دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے والے کس طرح قبلہ اوّل کی آزادی کی بات کرسکتے ہیں۔

مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کے سرپرست اور اس کے متولی صرف مسلمان ہیں۔ صیہونیوں کو قبلہ اوّل پر اپنی اجارہ داری کے قیام کا کوئی حق نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button