اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام کے صوبہ حماہ میں شامی افواج پر ہونے والا داعشی حملہ ناکام

شیعت نیوز : روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق گزشتہ شب صوبہ حماہ کے شمال مشرقی علاقے سلمیہ کے نزدیک داعشی دہشت گردوں کی جانب سے ہونے والے متعدد حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک عینی شاہد نے روسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ گزشتہ شب داعشی دہشت گردوں نے سلمیہ کے نزدیک واقع گاؤں ’’جویعد‘‘ کے پر حملہ کر دیا جس کے باعث دونوں اطراف سے شدید لڑائی کا آغاز ہو گیا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ لڑائی شروع ہو جانے کے بعد شامی افواج کو اسلحہ اور دوسرا ضروری فوجی سامان پہنچایا گیا جبکہ لڑائی کے شدت اختیار کر لینے کے بعد داعشی دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق علاقے کے اندر سرکاری افواج کے کنٹرول میں کوئی تبدیلی نہیں واقع نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی تازہ جارحیت،21 یمنی شہری شہید و زخمی

واضح رہے کہ صوبہ حماہ کا علاقہ سلمیہ مشرق و شمال کی جانب سے ایک عرصے سے داعش کے مسلسل حملوں کی زد میں ہے کیونکہ شام کے شمالی علاقے التنف سے داعش کو موصول ہونے والی رصد اسی علاقے سے گزرتی ہے جہاں شامی افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کا کنٹرول برقرار ہے۔

چند روز قبل ہی داعش کی جانب سے اس علاقے میں واقع ابولفہ ٹاؤن پر حملہ کیا گیا تھا جس کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے 3 غیر فوجی شہریوں کو اغواء اور متعدد شہری املاک و گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔

شامی فوج دہشت گردوں کو نکال باہر کرنے کے بعد رقہ و حماہ کو کلیئر کرنے میں مصروف ہے جبکہ اردن کی سرحد سے لے کر جنوبی شام اور مشرق میں واقع عراقی سرحد تک کا صحرائی علاقہ داعش کے لئے کسی جنت سے کم نہیں اور یہی وجہ ہے کہ داعشی اس علاقے میں موجود اپنے خفیہ ٹھکانوں سے نکل کر شب و روز شامی شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ آور ہوتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button