مقبوضہ فلسطین

غزہ پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کی بمباری، گھروں کی مسماری جاری

شیعت نیوز : اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی شب غزہ پٹی پر بمباری کی۔دوسری طرف صیہونی حکام کی طرف سے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق غاصب و جابر اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جمعے رات اور جمعہ کی درمیانی شب غزہ پٹی کے جبالیا علاقے پر بمباری کی ہے۔ اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ تا حال سامنے نہیں آئی ہے۔

صیہونی حکومت نے دعوی کیا تھا کہ غزہ سے مقبوضہ علاقوں پر کئی راکٹ داغے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے ایک ایسے وقت کئے گئے ہیں جب کورونا وائرس خطے اور پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور دو ہزار سات سے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے اس علاقے کے فلسطینیوں کو ادویات اور شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور وہاں انسانی المیہ رونما ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی کا صوبہ نینوا میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف وسیع آپریشن

دوسری جانب القدس میں یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری پر نظر رکھنے والے ’’میدان القدس‘‘ نیٹ ورک کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکام کی طرف سے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔

جولائی کے اوائل سے اب تک قابض صیہونی حکام کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 24 مکانات مسمار کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عید کے ایام میں قابض صیہونی حکام نے سلوان قصبے کے رہائشی ایاد ابو صبیح، دو حقیقی بھائیوں سامر اورسلیمان القاقا، محمد علوان اور شریف عمر کو ماکنات خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے۔

اس سے قبل جبل المکبر کے نہاد ابو صبیح کو مکانات مسمار کرنے نا نوٹس جاری کیا۔ اس کے علاوہ سمھحہ علیان 8 بچوں کی ماں کو بھی مکان مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button