اہم ترین خبریںپاکستان

ملت جعفریہ کو عید کا تحفہ، کراچی سے مزید دو شیعہ جوان لاپتہ کردیے گئے

شیعیت نیوز : ملت جعفریہ کے جوانوں اور بزرگوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، عید سے دو روز قبل کراچی سے دو شیعہ جوان لاپتہ کردیے گئے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے جوان فضل عباس اور حسنین رضا کو کراچی سے لاپتہ کردیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں بکھر سے شیعہ جوان کاشف عباس کو گھر سے اٹھا کر لاپتہ کردیا گیا

اس سے قبل بھی ملک بھر سے ملت جعفریہ کے جوان اور بزرگ اس ہی طرز پر لاپتہ کردیے جاتے ہیں اور ان کے اہل خانہ کو ان کی کوئی خبر نہیں دی جاتی۔

لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اگر ان کے پیاروں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور ان پر مقدمات چلائے جائیں۔

یاد رہے کہ شیعہ لاپتہ عزاداروں کی رہائی کیلیے کام کرنے والی تمام ملی تنظیموں کی نمائندہ کمیٹی ’’جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز‘‘ کی جانب سے ملک بھرسے لاپتہ کیے جانے والے شیعہ عزاداروں کی بازیابی کیلیے احتجاجی تحریک جاری ہے جس کے سبب کئی عزادار اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button