اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنارمیں امن و امان کو قائم رکھنے کیلئےریاست کو اپنی ذمہ داری اداکرناہوگی ،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے مزید کہاکہ پاراچنار کے مقامی عوام نے ہمیشہ سبز ہلالی پرچم کی عظمت کے گُن گائے ہیں۔ وہ وطن عزیز کا مضبوط جغرافیائی و نظریاتی دفاع ہیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پارا چنار کے حالات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارا چنار میں مختلف قبائل کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ اور بڑھتی ہوئی قتل و غارت سنگین حالات کی نشاندہی کر رہے ہیں۔اگر انتظامیہ نے روایتی سردمہری ترک کر کے حالات پر قابو نہ پایا تو پھر دشمنوں کی سلگائی ہوئی آگ خانہ جنگی میں بدل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ تحفظ بنیاد اسلام بل 2020 سے متعلق گورنر پنجاب کا اہم اقدام سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کی پوری کوشش ہے کہ پارا چنار میں مختلف قبائل کے مابین زمینی تنازعوں کو فرقہ واریت میں بدل کرمذہبی منافرت پھیلائی جائے ۔ ایسی صورتحال میں ریاست کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہو گی تاکہ علاقائی امن و امان کو قائم رکھا جا سکے۔ بدقسمتی سے اس علاقے کی انتظامیہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض سے دانستہ طور پر غفلت برت رہی ہے جس کا فائدہ وہ عناصر اٹھا رہے ہیں جن کا ایجنڈا ملک کو کمزور کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چلاس میں سی ٹی ڈی کا لشکر جھنگوی/داعش کے کمانڈر کے گھر چھاپا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 اہلکار شہید

انہوں نے مزید کہاکہ پاراچنار کے مقامی عوام نے ہمیشہ سبز ہلالی پرچم کی عظمت کے گُن گائے ہیں۔ وہ وطن عزیز کا مضبوط جغرافیائی و نظریاتی دفاع ہیں۔ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کیا جائے۔ پارا چنار جیسے حساس علاقے میں دہشت گردی کے واقعات کا مسلسل رونما ہونا قومی سلامتی کے اداروں کے لیے بھی چیلنج ہے۔دشمن کی اس للکار کو ہمیشہ کے لیے خاموش کرا کر یہ ثابت کرنا ہو گا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے واقعات کو معمولی نہ سمجھا جائے ۔ان کی سنگینی کا ادارک نہ کرنا ایک بھیانک غلطی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button