اہم ترین خبریںپاکستان

وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو متنازعہ بل پر دستخط کرنے سے روک دیا

شیعیت نیوز : فرقہ واریت پر مبنی متنازع بل کے خلاف شیعہ سنی محبان اہل بیت ؑ کے بھرپوررد عمل کے بعدوزیر اعظم عمران خان کی گورنرپنجاب کو متنازعہ بل پر دستخط ناکرنے کی ہدایت ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو ٹیلی فون کیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کو منظور نہ کریں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو ہدایت کی کہ یہ بل ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش ہے، جس سے ہر صورت میں بچا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں بلی تھیلے سے باہرآگئی، پنجاب اسمبلی کے شیطانی بل کی حمایت میں ملک دشمن کالعدم جماعت میدان میں آگئی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل ایسے متنازعہ بل کا اسمبلی میں آنا اور پھر پاس بھی ہونا جانا ارکان اسمبلی کیلئے سوالیہ نشان ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ وہ بل کی منظوری نہیں دیں گے بلکہ یہ بل واپس اسمبلی میں بھجوائیں گے، جس میں ترمیم کے بعد اسے منظوری کیلئے بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم نے چودھری پرویزالہیٰ کو بھی ملاقات کیلئے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ملاقات میں بل کی اچانک منظوری اور اس کے مندرجات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button