اہم ترین خبریںایرانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

قاسم سلیمانی کی شہادت کو فراموش نہیں کریں گے، امریکہ پر کاری ضرب لگائی جائے گی، رہبر معظم

شیعیت نیوز : رہبر مسلمین جہاں سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کو شہید کرنے کی امریکی دہشتگردی کو ہرگز فراموش نہیں کرے گا۔

رہبر مسلمین جہاں نے کہا کہ شہید مدافع حرم سردار قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی شہادت امریکی دہشتگردی ہے، ایران اس دہشتگردی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا، یہ دہشتگردی کرنے والے امریکہ پر کاری ضرب لگائی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایران طاقتور اور خودمختار عراق کا خواہاں ہے، رہبر معظم سید علی خامنہ ای

رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے ملاقات کیلیے آنے والےعراقی وزیر اعظم سے کہا کہ امریکہ نے آپ کے گھر میں آپ کے مہمان کو مار ڈالا اور واضح طور پر اس جرم کا اعتراف کیا کہ یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کبھی اس مسلئے کو نہیں بھولے گا اور امریکہ پر کاری ضرب لگائے گا۔

واضح رہے کہ3 جنوری 2020 کو شہید قاسم سلیمانی ،شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے رفقاء بغداد ایئر پورٹ پر امریکی میزائل حملوں میں شہید ہوگئے تھے جبکہ عراق حکومت نے اعلان کیا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی عراق حکومت کی درخواست پر بغداد پہنچے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button