اہم ترین خبریںایران

اسرائیل اور اس کے علاقائی آلہ کاروں کو ایران کا سخت انتباہ

شیعت نیوز : ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں اور صیہونیوں اور ان کے علاقائی آلہ کاروں کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کی شرارتوں اور ریشہ دوانیوں کا سلسلہ جاری رہا تو انہیں استقامتی محاذ کے انتہائی سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابو الفضل شکارچی نے کہا کہ صیہونی – مغربی صحافتی امپیریالزم اور ان کے علاقائی آلہ کار ایک عرصے سے طاقت کی کھوکھلی نمائش کر رہے ہیں وہ اور غاصب اور طفل کش صیہونی حکومت کی جھوٹی طاقت کو بڑھا چڑھا کرپیش کرنے کے لئے تشہیراتی مہم اور نفسیاتی جنگ میں مصروف ہیں اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہوں نے شام میں سیکڑوں یا ہزاروں ایرانیوں کو مارا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ بزدل اسرائیل امریکہ اور بعض عرب ممالک کی ہمہ گیر حمایت سے اپنے تمام ہتھکنڈے اور حربے استعمال کر چکا ہے اور وہ شام میں ٹی فور ایئر بیس پر حملہ کرکے اپنی مسلسل شکست و ناکامیوں اور ذلت و رسوائی کا ازالہ کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ اور تحریک جہاد اسلامی کا اتحاد اہم ہے۔ فلسطینی مزاحمتی رہنما

جنرل شکارچی نے کہا کہ مکڑی کے جالے میں دبکا ہوا اسرائیل گذشتہ نو برسوں کے دوران استقامتی محاذ کے ہاتھوں پے در پے شکست کھاتا رہا ہے اور وہ اپنی ناتوانیوں اور شدید کمزوریوں کو میڈیاوار، نفسیاتی جنگ اور جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل اپنے آپ کو دھوکا دے رہا ہے اور ہم جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں اور علاقائی آلہ کاروں کو خبردار کر رہے ہیں کہ استقامتی محاذ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کو ایک بار پھر آزمانے کی کوشش نہ کریں ورنہ میدان عمل میں انہیں بدترین اور حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button