پاکستان

محرم الحرام کے انتظامات، علامہ مقصود ڈومکی کی ہوم سیکریٹری بلوچستان سے ملاقات

شیعیت نیوز : محرم الحرام مین مجالس و جلوس عزا کے انتظامات کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور مرکزی عزاداری کونسل کے وائس چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم بلوچستان حافظ عبدالباسط سے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ ولایت حسین جعفری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں یمن کے حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کا بڑا بیان سامنے آگیا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے محرم میں نصیر آباد ڈویژن کے بعض عزاداری سے متعلق مسائل سے ہوم سیکرٹری کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے بر وقت میٹنگز کا انعقاد ضروری ہے۔

ہوم سیکرٹری بلوچستان حافظ عبدالباسط نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں بر وقت میٹنگز منعقد کی جائیں گی۔ قیام امن کے سلسلے میں حکومت اور عوام کا باہمی تعاون ضروری ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے ہوم سیکریٹری بلوچستان کو کتاب القول المعتبر فی الامام المنتظر کا تحفہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button