دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کی رہائش گاہ کے باہر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

شیعت نیوز : اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی تل ابیب میں واقع رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے شہریوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم چھ مظاہرین زخمی ہوگئے۔

اخبار ٹائمزآف اسرائیل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس اور بلدیہ کے اہلکاروں کی مظاہرین کے ساتھ مڈ بھیڑ ہوئی۔

یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب پولیس نے نیتن یاھو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنےوالے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

اس موقعے پر مظاہرین پولیس پر سنگ باری کی تاہم پولیس کی فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کی شیلنگ کے نتیجے میں کم سے کم چھ مظاہرین زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : الحاقی منصوبہ صیہونی کابینہ کے ایجنڈے سے نکل چکا ہے۔ اسرائیلی وزیر امیگریشن

مظاہرین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے تیس اہلکاروں اور بلدیہ کے انسپکٹروں نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔

دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو سے اکسٹھ فیصد صیہونی ناراض ہیں۔

صیہونی حکومت کے چینل تیرہ کے ذریعے انجام پانے والے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے اکسٹھ فیصد باشندے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور انکی کابینہ کو کورونا کے کنٹرول میں ناکامی کے سبب مقبوضہ فلسطین کے باشندوں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف بد عنوانی، امانت میں خیانت اور رشوت لینے کے معاملوں پر چار کیسز دائر کئے جانے کے بعد اُن پر فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو کوئی پہلے صیہونی عہدیدار نہیں جنہیں بندعنوانیوں اور رشوت خوری کے سبب مقدموں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ اس قبل بھی غاصب صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام اس قسم کے جرائم میں ملوث رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button