اہم ترین خبریںایران

دشمن عناصر ایران مخالف مقاصد تک پہنچنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی

شیعت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف دشمن عناصر جن میں سب سے زیادہ بدکردار امریکہ سر فہرست ہے، ایرانی قوم کو ان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کیلئے اپنی تمام سیاسی اور معاشی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار کی صبح ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ارکان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ آپ نے فرمایا کہ ایران کے عوام اسلامی نظام کے خلاف کی جانے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ اس صورتحال میں حتی اگر اندرونی معاملات میں ہمارے درمیان کوئی اختلاف رائے ہو تو اس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دشمن کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے ایک بار دشمن عناصر کیخلاف یکجہتی اور اتحاد کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : انصاراللہ کا سعودی عرب کے دو شہروں پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ

انہوں نے ملک میں موجود معاشی مسائل کو کسی بیماری سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاعی قدرت اور ساتھ ہی ملک کے بنیادی ڈھانچے کی طاقتور ہونے کی وجہ سے ہم یقینا اس بیماری پر قابو پا سکتے ہیں جیسے کہ اب بھی ایران مخالف دشمن عناصر ملک کے خلاف سخت سے سخت پابندیاں عائد کرنے اور زیادہ سے زیا دہ دباؤ ڈالنے سے بھی ایران مخالف مقاصد تک پہنچنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے ملک میں موجود بے پناہ صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں علم پر مبنی کمپنیوں کا قیام، سو سے زائد بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا نفاذ، نئے منصوبوں کا لگاتار آپریشنل، فوجی صنعت میں قابل قدر ترقی اور خلائی شعبے میں نئی کامیابیاں یہ سب کے سب ملک میں موجود بے پناہ صلاحتیوں کو بروئے کار لانے کی بدولت ہے۔

انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی عظیم قوم کی خود قربانیان، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران کمزور اور غریب خاندانوں کی مدد اور جنرل سلیمانی کے جنازے میں لاکھوں ایرانی عوام کی شرکت کو ان روحانی صلاحیتوں میں سے چند قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی عوام نے اپنے قومی وقار اور مزاحمت کے علمبردار شہید جنرل سلیمانی کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرنے سے اس بات کا ظاہر کردیا کہ وہ سامراجیت کے خلاف مقابلہ کرنے کی انتہائی قدر کرتے ہیں اور اس حوالے سے اپنے ہیرو کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی عظیم قوم ملک میں 2009 ء اور 1999ء کے واقعات میں حکومت کے خلاف دشمن عناصر کے ہر کسی منصوبے کو خاک میں ملا دیا؛ کیا کسی ملک میں اس سے بالاتر صلاحیت کا خیال کر سکتے ہیں؟

اس موقع پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے معاشرے کے کمزور عوام کی حمایت او ساتھ ہی پیداوار کے فروغ کے مقصد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور تجارتی شعبے میں تبدیلیاں لانے کو ایرانی گیارہیوں پارلیمنٹ کے مقاصد میں سے چند قرار دے دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button