دنیا

بھارت میں کورونا بے قابو، دہلی میں مساجد بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ احمد بخاری

شیعت نیوز : دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے دہلی میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر مسجدوں کو پھر سے بند کرنے پر غور کرنے کے لئے لوگوں سے مشورے طلب کئے گئے ہیں۔

سید احمد بخاری نے ایک آڈیو جاری کرکے دہلی میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے پر اپنی فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کو بغیر کسی وجہ سے باہر گھومنے سے بچنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آنے والے دنوں میں جس طرح کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے اور موجودہ وقت میں جس طرح کی خبریں آرہی ہیں وہ ڈرانے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اپنے نانا کی لاش پر بیٹھے 3 سالہ ننھے کشمیری بچے کی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

جامع مسجد کے شاہی امام کی جانب سے جامع مسجد سمیت دیگر مسجدوں کو لاک ڈاؤن کی طرح ہی بند کرنے کے لئے لوگوں سے رائے طلب کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ ان کے پاس فون کرکے اسپتالوں میں بھرتی کروانے کے لئے مدد کی اپیل کررہے ہیں لیکن اسپتالوں میں جگہ نہیں ہونے کی وجہ سے وہ کسی کی مدد نہیں کر پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف اس بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے اور دوسری طرف اسپتالوں میں بھرتی ہونے کے لئے جگہ نہیں ہے ایسے میں سبھی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنے اور اللہ سے دعا کرنے کے ضرورت ہے۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے درمیان ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 24850  نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 697413 ہوچکی ہے۔

اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے 613 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 19693 ہوگئی ہے۔ انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندوستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

دریں اثنا انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14856 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جنہیں ملا کر اب تک کل 409083 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔

ملل میں ابھی کورونا انفیکشن کے 244814 فعال معاملے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ متاثرہ کورونا کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button