دنیا

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو قتل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

شیعت نیوز : سیکیورٹی فورسزنے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے گھر میں داخل ہونے والے مسلح شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا، حراست میں لیا جانے والا شخص فوجی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی پولیس نے جمعے کے روز وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو حراست میں لیا۔ پولیس حکام کے مطابق مذکورہ شخص کی تلاشی لی گئی تو اُس کے پاس سے جدید اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق اوٹاوا کے حساس علاقے میں واقع جسٹن ٹروڈو کے گھر کے باہر ایک شخص تیز رفتار گاڑی میں آیا اور رکاوٹیں توڑتا ہوا کینیڈین وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے دروازے تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل سلیمانی کا قتل امریکہ کا تکفیریوں کیلئے سب سے بڑا تحفہ تھا۔ ایڈمیرل شمخانی

مذکورہ شخص نے اپنی گاڑی کھڑی کی اور پھر اتر کر مرکزی دروازے سے پیدل چلتے ہوئے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پرپولیس اہلکاروں نے اُسے روکا اور شناخت نہ کروانے پر حراست میں لیا۔

کینڈین پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جسٹن ٹروڈو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رائڈو ہال کمپلیکس کے گھر میں رہتے ہیں اور اسی گھر میں مشکوک شخص داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

پولیس کے مطابق مسلح شخص فوجی اہلکار ہے اور اُس کی گاڑی سے پولیس کی وردی بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم اور اُن کی فیملی بالکل محفوظ ہے، فوجی اہلکار کو حراست میں لے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کینیڈا کی پولیس نے اعلان کیا کہ وزیراعظم اہل خانہ سمیت محفوظ ہیں، تاحال فوجی اہلکار کی اس حرکت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے، تفتیشی ٹیم انکوائری کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button