اہم ترین خبریںپاکستان

زیارات پالیسی، مجلس وحدت مسلمین قابل اعتراض نکات کے خلاف میدان میں آگئی

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین حکومتی زیارات پالیسی میں موجود قابل اعتراض نکات اور زائرین کے مسائل کے حل کیلیے میدان میں اتر آئی ہے۔

شیعیت نیوز سے بات کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ زیارات پالیسی کے حوالے سے صرف ایک مجوزہ مسودہ پیش ہوا ہے اب تک کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہی قافلہ سالاروں کی نمائندہ تنظیموں کے وفد سے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی ملاقات ہوئی ہے اور اس میں منتشر پالیسی پر اعتراضات اور ان کے حل کے حوالے سے ایک پیپر کی تیاری شروع ہوچکی ہے جو کہ وزارت مذہبی امور بھیجا جائے گا۔

عمران خان حکومت کا سعودی ایماء پر زائرین دشمن پالیسی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سےزیارات پالیسی کا مجوزہ مسودہ تیار کیا گیا ہے جس میں کچھ نکات قابل اعتراض ہیں جسے ملت جعفریہ نے مکمل مسترد کردیا تھا تاہم ان کی درستگی کیلیئے مجلس وحدت کے ذمہ داروں نے کام شروع کردیا ہے اور انشاءاللہ عاشقان اہلبیتؑ کو زیارات پالیسی کے حوالے سے اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شیعہ تنظیموں ، اداروں، علماء کرام اورماتمی انجمنوں کی جانب سےزیارت پالیسی میں موجود متعصبانہ اور زور زبردستی پر مبنی نکات کو یکسر مسترد کردیا گیا تھا اور اسے زیارت پالیسی کے بجائے زیارت دشمن پالیسی کا نام دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button