دنیا

امریکی صدر ٹرمپ کا انتخابات میں اپنی شکست کا اعتراف

شیعت نیوز : امریکی صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انتخابات میں اپنی شکست اور جو بائیڈن کی ممکنہ کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کل فاکس نیوز ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ نومبر کے مہینے میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مجھے شکست ہو اور جو بائیڈن کامیاب ہوجائیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بہت سے مجھے پسند نہیں کرتے اس لئے ممکن ہے کہ جو بائیڈن انتخابات میں کامیاب ہو جائیں۔

انتخابات میں اپنی ممکنہ شکست کا اعتراف ٹرمپ نے ایسے میں کیا ہے کہ جب امریکہ میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے سامنے آنے والی سروے رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن کی پوزیشن ٹرمپ سے بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قائد اسلامی انقلاب کا امریکی اور برطانوی دشمنی سے چوکس رہنے پر زور

گلیپ کی تازہ ترین سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف 39 فیصد امریکی عوام اس ملک کے صدر کے عنوان سے ٹرمپ کی کارکردگی سے راضی ہیں جبکہ 57 فیصد امریکی عوام کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی طور پر ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن اور راضی نہیں ہیں۔

حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی سروے رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی مقبولیت 50 فیصد سے بھی کم ہو جائے گی۔

اس سے قبل این بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کو صرف 5 ماہ رہ گئے ہیں اور ہونے والی سروے رپورٹوں سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ صدر ٹرمپ کی سیاسی پوزیشن بری طرح خراب ہو چکی ہے۔

دوسری جانب امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 27 ہزار 640 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 52 ہزار 956 ہو چکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 13 لاکھ 56 ہزار 613 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 765 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 68 ہزار 703 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر دوڑ گئی ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button