پاکستان

دہشت گردوں کی کمین گاہوں کا تدارک کرکے انہیں بھرپور جواب دینا ہوگا، علامہ وحید کاظمی

شیعت نیوز : مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے پارا چنار بم دھماکے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتظامی نااہلی قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علاقے کے امن و امان کو یقینی بنانا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ایک ایسے حساس علاقے تک جہاں مختلف رہاستی ادارے نگرانی کر رہے ہیں، بارودی مواد کا پہنچ جانا بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ اس سے قبل بھی شورکی دھماکے کے ذریعے علاقائی امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک اہم مقام کو نشانہ بنا کر ملک دشمن عناصر نے قومی سلامتی کے اداروں اور انتظامیہ کو للکارا ہے۔ دہشت گردوں کی کمین گاہوں کا تدارک کرکے انہیں بھرپور جواب دینا ہوگا۔

سعودیہ عرب میں ملازمت پیشہ 38پاکستانی شیعہ جوان ، سعودی انٹیلی جنس اداروں کےہاتھوں اغوا

علامہ وحید کاظمی نے مزید کہا کہ پاراچنار انتظامیہ زمینوں کے مسائل کو دانستہ طور پر الجھا کر عوام کے شکوک و شبہات کو تقویت دے رہی ہے۔ اداروں میں اختیارات کی کھینچا تانی عوام کے مسائل میں اضافے کا باعث ہے۔ اگر حالات کو درست سمت کی طرف نہ موڑا گیا تو احتجاج اور انتظامیہ کے خلاف عدم اعتماد کے آئینی حق کو استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے وزیراعظم، آرمی چیف، وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر سے مطالبہ کیا ہے کہ پاراچنار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل اور ناانصافیوں کا فوری ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button