ایران

یورپ ایران مخالف قرارداد کو پیش کرنے سے امریکی کٹھ پتلی میں بدل گیا۔ علی شمخانی

شیعت نیوز : ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ کیوں یورپ ایران کے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے سلسلے میں بیوقوف ’’جان بولٹن‘‘ اور ’’ڈونلڈ ٹرمپ‘‘ کی مشترکہ منصوبہ بندی کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران مخالف قرارداد کو پیش کرنے سے ان کا کٹھ پتلی بن گیا۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل علی شمخانی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے اپنی حالیہ کتاب میں ٹرمپ کو بیوقوف قرار دیا ہے اور ٹرمپ نے بھی جوابا انہیں بیوقوف اور نااہل قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیوں یورپ ایران کے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے سلسلے میں بیوقوف جان بولٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مشترکہ منصوبہ بندی کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران مخالف قرارداد کو پیش کرنے سے ان کا کٹھ پتلی بن گیا؟

یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ مائیک پومپئو دنیا کو دھوکہ دینے میں ناکام۔ جواد ظریف

واضح رہے کہ 19 جون کو عالمی جوہری ادارے کے بورڈ آف گورنز کے اجلاس میں میں یورپی ٹروئیکا کیجانب سے پیش کیے گئے ایران مخالف قرارداد کی منظوری کی گئی؛ روس اور چین نے اس قرارداد کی منظوری کے مخالف تھے

اس قرارداد کے مطابق، تین یورپی ممالک برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے امریکہ کی حمایت کے ساتھ ایران سے دو ایٹمی مقامات تک جوہری ادارے کے انسپکٹروں کو اجازت دینے اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف سنئیر نائب ایرانی صدر نے ملک میں فوڈ سیکورٹی کی فراہمی کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ہمیں بنیادی سامان اور اشیائے خورد و نوش کی فراہمی میں کوئی مشکل کا شکار نہیں ہوا اور ایرانی عوام پابندیوں کے خطرات اور کورونا وائرس کے اثرات سے سرخرو ہوکر نکل گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران کے نظام اور معیشت کی تباہی کے مقصد سے ایران کے خلاف معاشی پابندیاں عائد کی ہیں اور ساتھ ہی دعوی کر رہا ہے کہ وہ حالیہ سالوں کے تمام جنگوں میں کامیاب ہوگیا ہے۔

نائب ایرانی صدر نے کہا کہ تاہم ایران مخالف امریکی معاشی جنگ میں ایران اور ایرانی عظیم قوم نے فتح حاصل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button