اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ طالب جوہری کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

شیعت نیوز: مفسر قرآن و معروف ذاکر اہل بیت علامہ طالب جوہری کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ طالب جوہری لائبریری (نیو رضویہ سوسائٹی) کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

علامہ صاحب طویل علالت کے بعد گزشتہ شب کراچی کے نجی ہسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے تھے۔

علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امروہہ گراونڈ انچولی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ علامہ صاحب کے شاگرد مولانا مصطفیٰ وکیل کی زیر اقتدا ادا کی گئی،نماز جنازہ میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی رہنماؤں، علمائے کرام، سماجی شخصیات سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ علامہ طالب جوہری کچھ عرصے سے دل اور ہائپوگلیسیمیا کے مرض میں مبتلا تھے۔ وہ گزشتہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 81 برس تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button