دنیا

جوہری معاہدے سے یکطرفہ امریکی علیحدگی غنڈہ گردی تھی۔ چینی عہدیدار ھوایشنگ دای

شیعت نیوز: عالمی ایٹمی ادارے کے بورڈ آف گورنرز میں چینی عہدیدار ھوایشنگ دای نے خبردار کیا کہ ایران مخالف معاہدہ نہ صرف جوہری معاہدے کو بلکہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے نظام کو بھی تباہ کر دے گا۔

بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے نائب سفیر ھوایشنگ دای نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں، ایران کے جوہری معاہدے کو بچانا اور اس پر عمل در آمد ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے مسئلہ کو حل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی عوام اور مرجعیت قابض امریکی افواج کے انخلاء پر متفق ہیں۔ عراقی پارلیمنٹیرینز

انہوں نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کو یکطرفہ غنڈہ گردی قرار دیا جس سے تناؤ پیدا ہوا ہے۔ چینی عہدیدار نے امریکہ سے جوہری معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی عہدیدار ھوایشنگ دای نے کہا کہ ایران نے واشنگٹن کی زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کے ردعمل پر اپنے جوہری وعدوں کو کم کر دیا اور تہران نے ہمیشہ کہا ہے کہ پابندیوں کی منسوخی اور جوہری معاہدے کے فوائد سے فائدہ اٹھانے کی صورت میں وہ معاہدے میں واپس آ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب و عرب امارات کا اسرائیل سے تعلق اور دوستانہ تعلقات جلد منظر عام پر آ جائیں گے

هوایشنگ دای نے آئی اے ای اے اور ایران کے مابین تنازعات کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کو اس بات پر تشویش ہے اور ایران کی تشویش کو سمجھتا ہے، ایران نے ہمیشہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کر کے این پی ٹی معاہدوں کے دائرہ کار میں اپنے وعدوں اور سیف گارڈ کے معاہدے پر عمل درآمد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین جوہری معاہدے کے دیگر فریقوں کے ساتھ اس معاہدے کے تحفظ اور ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی حل کے لئے کوشش کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button