ایران

ایران نے پابندیوں کے امریکی گھٹنے کو توڑ دیا۔ ڈاکٹر حسن روحانی

شیعت نیوز : ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آئندہ اکتوبر میں ایران کے خلاف ہتھیاروں سے متعلق تمام پابندیوں کی منسوخی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ان پابندیوں کے خاتمے سے بوکھلایا ہوا ہے اور اسی بنا پر وہ ایران کے خلاف مختلف طرح کی سازشیں تیار کر رہا ہے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں امریکی سازشوں کے مقابلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کی جانب سے مخالفت اور ان سازشوں کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو امید ہے کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک عالمی مفادات اور بین الاقوامی امن و استحکام کی بنا پر امریکی سازشوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کریں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ امریکیوں کو یہ جاننا اور سمجھ لینا چاہئے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد بائیس اکتیس کے برخلاف اگر انہوں نے ایران کے خلاف کوئی قرارداد تیار کرنے اور اسے سلامتی کونسل میں پیش کرنے کی کوشش کی تو اسلامی جمہوریہ ایران ہر حال میں اپنی دفاعی توانائی میں بھرپور طریقے سے مزید اضافہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی جعلی ہیبت کا بت پاش پاش ہو رہا ہے، جنرل سلامی

انہوں نے کہا کہ سخت ترین پابندیوں کے ہوتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران نے اندرون ملک اینٹی ایئر کرافٹ کا بہترین سسٹم تیار کیا ہے اور اس نے اپنے اسی بہترین مقامی سسٹم سے جارح امریکہ کے جدید ترین سسٹم سے لیس ڈرون طیارے کو سرنگوں کیا ہے۔

صدر ایران نے دباؤ اور مخالفین کے گلے کو گھٹنے سے دبانے کو امریکی حکمرانوں کی مستقل اور قدیمی پالیسی کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ تاریخ میں جب بھی آپ کوئی ایسا مظلوم پائیں کہ جس کے گلے کو گھٹنے کے نیچے دبا کر گھونٹا گیا ہو تو یہ طریقہ کسی امریکی شہر کے کسی ایک پولیس اہلکار کا نہیں ہے، بلکہ یہ امریکہ کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے۔

ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ کورونا جیسی وبائی بیماری کے دور میں بھی امریکہ کی سخت ترین، غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے مقابلے میں ایرانی قوم کی استقامت کا کارنامہ تاریخ میں ہمیشہ کے لئے درج ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے اتحاد و یکجہتی کی بدولت دباؤ کے لئے استعمال میں لایا جانے والا امریکی گھٹنہ توڑ کر رکھ دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button