عالمی جوہری توانائی امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے۔ ایرانی مندوب

شیعت نیوز : ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے عالمی جوہری توانائی ادارے کے ڈائریکٹر کے نام میں ایک خط میں ان کو امریکہ کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں سے متعلق کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی پر خبردار کیا۔
ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے امریکہ کی جانب سے جوہری سرگرمیوں کے تعاون کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے اور بین الاقوامی وعدوں کی خلاف ورزی سے متعلق وارننگ بھی دی۔
کاظم غریب آبادی نے اپنے اس خط میں اس بات پر زور دیا کہ امریکی غیر قانونی اقدامات؛ جوہری ادارے کی شق نمبر 2 اور 3، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی شق نمبر 4، جوہری ادارے کی جنرل کانفرنس کی قراردادوں، ایران جوہری معاہدے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کے منافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی نسبت امریکہ اپنے اتحادیوں کو زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے ۔ ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی مندوب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو امریکہ کے اس طرح کے اقدامات کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا حق ہے۔
کاظم غریب آبادی نے عالمی جوہری توانائی ادارے کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔
انہوں نے عالمی جوہری ادارے کے ڈائریکٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پیش کی گئیں رپورٹوں میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق امریکی اقدامات کا نوٹس لے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 177938 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 140590 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
یہ بات ایرانی محکمہ صحت کی ترجمان خاتون سیما سادات لاری نے بدھ کے روز ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 2011 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 177938افراد کوویڈ- 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بدقسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا وائرس میں مبتلا 81 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 506 افراد تک بڑھ گئی ہے۔