ایران

ایران کی نسبت امریکہ اپنے اتحادیوں کو زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے ۔ ایرانی وزارت خارجہ

شیعت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ اور انہیں نظر انداز کر دینا چاہئیے۔

اسلامی جمہوریہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو عالمی تجارت کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی نسبت امریکہ اپنے اتحادیوں کو زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے۔

سیدعباس موسوی نے کہا کہ سرحد کا معاملہ ہر ملک کے لئے اہم ہوتا ہے، سرحدی معاملہ ایران کے لئے بھی اہم ہے، بعض اسمگلر اور دہشت گرد غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونا چاہتے ہیں جن کا مقابلہ سرحدی سکیورٹی فورسز کی ذمہ د اری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش دکھاوا ہے۔ ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ جواد ظریف عنقریب دو ہمسایہ ممالک کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے سفارتی رفت و آمد اور ملاقاتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور وزارت خارجہ کے بین الاقوامی امور سے متعلق اکثر اجلاس ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے منعقد کئے گئے۔

دوسری جانب ایران کے صدراتی چیف آف اسٹاف نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے نفاذ سے متعلق امریکی کانگرس میں پیش ہونے والی تجویز کے رد عمل میں کہا کہ ریپبلکن پارٹی کو ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے بجائے امریکہ میں نسل پرستی اور بے انصافی کے اختتام کی منصوبہ بندی کرے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ریپبلکن اسٹڈی کمیٹی بدھ کے روز امریکی کانگرس میں ایران، روس اور چین کے خلاف نئی پابندیوں کے نفاذ کی تجویز کو پیش کرے گی۔

اس حوالے سے ایران کے صدراتی چیف آف اسٹاف محمود واعظی نے منگل کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ریپبلکن پارٹی کو ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے بجائے امریکہ میں نسل پرستی اور بے انصافی کے اختتام سمیت امریکی قوم کیلئے پُرامن اور پُر سکون زندگی بنانے کی منصوبہ بندی کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button