مشرق وسطی

شامی فوج کی ایک کارروائی میں بائیس تکفیری دہشت گرد ہلاک

شیعت نیوز : شامی فوج نے ایک کارروائی کر کے دو علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد جبکہ بائیس تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

شام کے انسانی حقوق کے نگراں مرکز نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے منگل کے روز صوبے حماہ میں شمالی الغاب کے علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور المنارہ اور الفطاطرہ نامی دو علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

شامی فوج کی اس کارروائی میں کم از کم بائیس تکفیری دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی دہشت گرد فوج کا ٹولہ عراق سے شام کی سرحدوں میں داخل

شامی فوج نے پیر کے روز بھی صوبے حماہ اور ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

اگرچہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کا اب کسی بھی علاقے پر قبضہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس گروہ کے بعض عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع پر ملنے پر وہ دہشت گردانہ حملہ کر دیتے ہیں تاہم شامی فوج اپنے ملک کے مختلف علاقوں سے ان باقی بچے تکفیری دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے خلاف معاشی دباؤ کیوں ناکام رہا؟ اہم وجوہات

یاد رہے کہ شام میں دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت مغربی ایشیا کے بعض ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا ۔ جبکہ یہ ملک ایران و روس کی حمایت و مدد کی بدولت دہشت گردوں کو شکست دینے میں کامیاب رہا ہے۔

شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گراکرعلاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button