اہم ترین خبریںدنیا

ضلع شوپیاں میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری، مزید 5 کشمیری نوجوان شہید

شیعت نیوز : مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 5 نوجوان شہید ہوگئے۔ اس طرح صرف رواں ماہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے زین پورہ میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی کے نام پر بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں، اس دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 5 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

جارحیت پسند بھارتی فوج نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ شہید ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو بھی لواحقین کے حوالے نہیں کیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور اہل محلہ نے شاہراہ کو بلاک کرکے بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بلند کیے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا غرور و تکبر قطر کے سامنے ڈھیر

دوسری جانب بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تینوں نوجوان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران مقابلے میں مارے گئے تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے اس بھونڈے دعوے کو بے نقاب کردیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ مقبوضہ وادی کے اضلاع شوپیاں، پلوامہ، پونچھ اور راجوڑی میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے ایک افسر نے خودکشی کر لی۔ 58 سالہ سب انسپکٹر اشوک کمار پلوامہ کے علاقے خریو میں تعینات تھا۔ جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد 453 ہو گئی ہے۔ ان خودکشی کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں جن میں ذہنی دباؤ اور افسران بالا کا توہین آمیز رویہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button