اہم ترین خبریںپاکستان

صہیونیت اور وہابیت ايک ہى سکے کے دو رخ اور ہمفکر ہيں،طاہرہ موسوی

اپنے بیان میں طاہرہ موسوی نے مزید کہا کہ آل سعود کی جانب سے دختر رسولؐ خاتون جنت سیدہ فاطمہ زہراؑ و آل محمدؐ کے مزارات کو مسمار کرنا اہلبیت اطہار سے بغض کی واضح نشانی ہے

شیعت نیوز: اصغريہ علم و عمل تحريک پاکستان شعبہ خواتین کى مرکزی سیکریٹری جنرل سيده طاہره موسوى کا کہنا ہے کہ صہیونیت اور وہابیت ايک ہى سکے کے دو رخ اور ہمفکر ہيں، ان دونوں کو پروان چڑهنے والى قوت امريکا ہے، آل سعود مثل یہود نے روز عاشور نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ ابن علیؑ اور انکے آل و اصحاب کے جسد اطہر کو گھوڑوں سے پامال کروانے جیسی یزیدی روش کے تحت مدینہ منورہ میں موجود قبرستان جنت البقیع میں دختر رسول اللہ خاتون جنت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، اہلبیتؑ اطہار و اصحاب رسولؐ کی قبور مطہر مسمار کرکے آیات الہٰی کی بے حرمتی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیاکے عدم استحکام کی کوششوں کے نتیجے میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا سنگین تنائج کا عندیہ

اپنے بیان میں طاہرہ موسوی نے مزید کہا کہ آل سعود کی جانب سے دختر رسولؐ خاتون جنت سیدہ فاطمہ زہراؑ و آل محمدؐ کے مزارات کو مسمار کرنا اہلبیت اطہار سے بغض کی واضح نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب و مسلک اس طرح کے بیہودہ افعال کی اجازت نہیں دیتا، بالخصوص جس تکبیر کے ساتھ آل سعود نے یہ کام انجام دیتے ہیں، اسلام ناب محمدی میں اس چیز کا کوئی تصور نہیں۔ طاہرہ موسوی نے کہا کہ پیروکاران رسول اللہ مطالبہ کرتے ہیں کہ مسمار قبور کی نئی سرے سے تعمیر کی جائے اور امت محمدی کے رنج و غم کو ختم کيا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button