دنیا

کورونا وبا کے باعث دنیا کو ساڑھے آٹھ کھرب ڈالرز کا نقصان ہوسکتا ہے۔ اقوام متحدہ

شیعت نیوز: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیرس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا کے باعث دنیا کو ساڑھے آٹھ کھرب ڈالرز کا نقصان ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ کورونا وبا ناقابل تصور نقصان پہنچا سکتا ہے، اس صوتحال میں تاريخی نوعیت کی بھوک اور قحط کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جسے ہمیں مل کر لازمی طور پر دور کرنا ہوگا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے تحت منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ اس بحران سے بچنے کے لئے ہم سب کو کوشش کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس کورونا وبا نے ہماری کمزوری کو سامنے لا دیا ہے۔ گوٹیرس کا کہنا تھا کہ حال کے عشروں میں بھی سبھی فنی اور سائنسی ترقی کے باوجود اس وقت ہم ایک چھوٹے سے وائرس کی وجہ سے ایک شدید انسانی بحران میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کابہیمانہ قتل، امریکہ میدان جنگ بن گیا

انٹونیوگوٹیرس کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور سائنسی طور پر مضبوط ہونے کے باوجود دنیا کو آج ایک مائیکرو اسکوپ وائرس کی وجہ سے ایسے انسانی بحران کا سامنا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشال بیچلیٹ نے کہا ہے کہ امریکہ کو سیاہ فام شخص کو تشدد سے ہلاک کرنے میں ملوث پولیس اہل کاروں کے خلاف سخت ایکشن اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

ایک بیان میں میشال بیچلیٹ نے پولیس حراست میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکہ کو نہتے افریقی امریکینز کی تشدد سے ہلاکت پر سخت ایکشن لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں، امریکی پولیس کے ہاتھوں تشدد سے افریقی امریکنز کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں ایسے درجنوں واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

میشال نے یہ بھی کہا کہ اُن واقعات میں اب جارج فلائیڈ کا بھی اضافہ ہو گیا۔ امریکہ کو ان واقعات کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button