اہم ترین خبریںپاکستان

ایس آئی یو اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی داعش کا اہم دہشت گرد کراچی سے گرفتار

گرفتار ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتاری عمل میں لائی جائیگی۔ ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔

شیعت نیوز: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی اور وفاقی انٹیلیجنس ادارے کا مشترکہ آپریشن۔آپریشن کے دوران امریکی ، سعودی واسرائیلی حمایت یافتہ عالمی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ دہشتگرد سکندر خان ولد کامل جان گرفتار، ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

داعش کے گرفتاردہشت گرد نے انٹیروگیشن کے دوران 2019 سے پہلے تحریک طالبان پاکستان سے وابستگی کا اعتراف کیا۔2013 میں ملزم کراچی میں دہشتگردی سمیت سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل بھیجا گیا جسے بعدازاں مردان جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پڑوسی ممالک کا خطے میں امریکہ کو آنے کی اجازت دینا اسٹریٹجک غلطی ہے۔ امیر حاتمی

مردان جیل سے دہشتگردی کے مقدمات میں سزا کاٹنے کے بعد گرفتار ملزم سکندر نے 2019 میں دہشتگرد تنظیم داعش سے وابستہ ہو کر کراچی شہر میں ساتھیوں کی مدد سے بھتہ خوری شروع کر نے کا انکشاف کیا۔

ملزم نے پی آئی بی تھانے کی حدود میں ڈاکٹر سراج کو بھتے کی پرچی بھیجی، بھتہ ناں دینے پر ڈاکٹر سراج پر فائرنگ اور کلینک پر بم سے حملہ کر نے کا اعتراف کیا۔ ملزم کیخلاف تھانہ پی آئی بی میں مقدمہ نمبر 68/2020 اور 84/2020 دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ناصبی اوریا مقبول جان اور اورنگزیب فاروقی کی حضرت عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بے حرمتی پر فرقہ وارانہ سازش ناکام

گرفتار ملزم نے تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں حلیم نامی شہری سے بھی بھتہ طلب کیا جسکا مقدمہ نمبر 288/2020 دہشتگردی سمیت بھتے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔گرفتار ملزم نے شہر بھر میں بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا۔

گرفتار ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتاری عمل میں لائی جائیگی۔ ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button