دنیا

امریکہ میں پولیس کا وحشیانہ پن، سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر شدید احتجاج جاری

شیعت نیوز: امریکہ کی ریاست مینیسوٹا میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر وہاں شیشے توڑ دیے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔ واقعہ کی ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہونے پر چار پولیس افسروں کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

ادھر مظاہرین نے سیاہ فام شخص جارج فلائڈ کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک سفید فام پولیس افسر نے سیاہ فام شہری کو گرفتار کرتے ہوئے اس کی گردن پر گھٹنا رکھا تھا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جنگی جنون اور تشدد کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ایران

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کانگریس کو تصدیق کردی ہے کہ چین کے نافذ کردہ نئے ایکٹ کے بعد اب ہانگ کانگ کی خود مختارحیثیت نہیں رہی، جس کے بعد ہانگ کانگ اور امریکہ کے درمیان اربوں ڈالرز کی تجارت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

ایک بیان میں مائیک پمپئو نے کہا کہ کوئی بھی سمجھدار شخص زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے اب یہ بات نہیں کرسکتا کہ ہانگ کانگ کو چین سے خود مختار حیثیت حاصل ہے، امریکہ پہلے ہی ہانگ کانگ سے متعلق چین کے فیصلے کو تباہ کن قرار دے چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر امریکی سفیر کہہ چکے ہیں کہ چین کی متعلقہ قانون سازی ہانگ کانگ کی خود مختاری کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، امریکہ نے گزشتہ سال ہانگ کانگ کے مظاہرین کے لیے انسانی اور جمہوری حقوق پر ایک قانون پاس کیا تھا۔

مائیک پمپئو کا کہنا ہے کہ اسی قانون کے تحت امریکہ کو ہر سال چین سے ہانگ کانگ کی خود مختاری کی تصدیق کرنا ہوتی ہے، ہانگ کانگ کی خود مختاری سے متعلق فیصلہ خوش کن نہیں ہے، اب یہ واضح ہے کہ چین ہانگ کانگ کو اپنے زیر تسلط لارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button