صرف الیکشن ایکٹ 2017ء کو توسیع دینا ناکافی ہے بلکہ سپریم کورٹ اپنا دائرہ کار جی بی تک توسیع دے، شیخ میرزا علی
اپنے ایک بیان میں رہنما آئی ٹی پی کا کہنا تھا کہ وفاقی اداروں کی مانند عدالت عظمیٰ سے بھی مایوسی ہوئی تو نہایت مشکل حالات کا سامنا ہو گا۔

شیعت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے سینئر رہنما اور گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری شیخ میرزا علی نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ ہی نہیں سپریم کورٹ کے دائرہ کار کو جی بی تک توسیع دی جائے۔ الیکشن کسی آرڈر کے ذریعہ بھی کئے جا سکتے ہیں لیکن خطے کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کوبھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی اورکشمیر میں مظالم کانوٹس لیناہوگا، علامہ محمد عون نقوی
اپنے ایک بیان میں رہنما آئی ٹی پی کا کہنا تھا کہ وفاقی اداروں کی مانند عدالت عظمیٰ سے بھی مایوسی ہوئی تو نہایت مشکل حالات کا سامنا ہو گا۔ گلگت بلتستان تک صرف الیکشن ایکٹ 2017ء کو توسیع دینا ناکافی ہے بلکہ سپریم کورٹ اپنا دائرہ کار جی تک توسیع دے، اس لئے کہ جی بی کی جانب سے الحاق پاکستان کے باضابطہ اعلان کو 72 سال گزر چکے ہیں، اب تک یہ خطہ نہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے دائرہ کار میں لایا جا سکا ہے اور نہ ہی آئین پاکستان کے زمرے میں لایا جاسکا ہے جس کے سبب عوام میں احساس محرومی میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے جو کسی صورت ناقابل قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عالم دین کا شیعہ مکتب فکر کے بارے میں ایسا بیان کے پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں
ہم امید رکھتے ہیں کہ سپریم کورٹ آف پاکستان خطہ کو گذشتہ 72 سالوں سے آئینی حیثیت کے تعین میں کی جانے والی کوتاہی کا ازالہ کرتے ہوئے پاک چین سرحد کو آئین پاکستان کے زمرے میں شامل کرنے میں مکمل راہنمائی کرے گی کیونکہ بھارت کی جانب سے مسلسل ہرزہ سرائی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔