اہم ترین خبریںپاکستان

تمام شیعہ تنظیمات کا مشترکہ اجلاس،جلوس یوم علی ؑ کے حوالے سے اہم فیصلہ جات

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انشاءاللہ جلد تمام شیعہ تنظیمات کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے ان تمام ایس او پیز کی آگاہی عوام تک پہنچا دی جائیں گی۔

شیعت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کی صدارت میں اہم اجلاس بارگاہ حسینی بلاک ٹو پی ای سی ایچ سوسائٹی میں منعقد ہوا۔ جس میں علماء کرام ، ذاکرین عظام اور عاملہ کمیٹی کے اراکین نے شرکت فرمائی۔

اجلاس میں موجودہ حالات میں علاقائی اور مرکزی سطح پر شہادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوس عزا کے اوپر بنائی جانے والی ایس او پیز پر مکمل اعتمادکا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، ایم ڈبلیوایم اور شیعہ عمائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس،جلوس یوم علی ؑمیں رکاوٹیں مسترد

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انشاءاللہ جلد تمام شیعہ تنظیمات کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے ان تمام ایس او پیز کی آگاہی عوام تک پہنچا دی جائیں گی۔

اجلاس میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ شبیر میثمی اور ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی تمام تنظیمیں شیعہ علماء کونسل، مرکزی تنظیم عزاداری، جعفریہ الائنس پاکستان، مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد، مجلس ذاکرین امامیہ، تنظیم عزا، امامیہ آرگنائزیشن، پیام ولایت فاونڈیشن، اسکاوٹس رابطہ کونسل، شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سمیت طبی ماہرین بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button