اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی کی گورنرپنجاب سے ملاقات، جلوس یوم علیؑ میں رکاوٹ کے خاتمے پر گفتگو

گورنر پنجاب نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما نہ ہو۔

شیعت نیوز: مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی حکومت پنجاب سید اسد عباس نقوی نے پنجاب کے گورنر چوہدری سرور سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم شہادت امام علی ؑ کے جلوسوں میں کسی قسم کی رکاوٹ قبول نہیں کریں گے، قاضی نیاز نقوی

اس ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال، مذہبی ہم آہنگی اور یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے پروگراموں کے انعقادپر خصوصی بات چیت ہوئی۔

سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ صدر مملکت سے علماء کرام کی ملاقات میں طے شدہ ایس او پیز کے مطابق تمام مکاتب فکر کو اپنی عبادات بجا لانے کی مکمل اجازت ہے۔اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ بننے سے گریز کیا جانا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں: خود کومولائیوں کی جماعت کہنے والی پیپلزپارٹی جلوس شہادت مولاعلی ؑ کی راہ میں رکاوٹ بن گئی

انہوں نے گورنر پنجاب مطالبہ کیا کہ صدر مملکت سے علما کرام کی ملاقات کے بعد جاری ایس او پیز کے نکات میں اگر کوئی مزید وضاحت درکار ہے تو فوری طور پر کی جائے۔

گورنر پنجاب نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button