دنیا

دنیا بھر میں کورونا سے جانی نقصان ، 2 لاکھ 18ہزار ہلاکتیں

شیعت نیوز: کورونا وائرس سے سب سے زیادہ جانی نقصان امریکہ اور یورپی ممالک کو ہوا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس میں 31 لاکھ 38 ہزار 919 افراد مبتلا ہوئے جن میں سے اب تک 2 لاکھ 18 ہزار 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 19 لاکھ 64 ہزار 845 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جن میں سے 56 ہزار 966 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 56 ہزار 64 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 59 ہزار 266 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 765 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں کورونا ٹیسٹنگ کی اچھی توانائی موجود ہے۔ علی رضا بیگلری

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 32 ہزار 128 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے جانی نقصان 23 ہزار 822 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 27 ہزار 359 ہو چکی ہیں، فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 23 ہزار 660 ہوگئیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 23 ہزار 293 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 65 ہزار 842 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس میں 92 ہزار 584 افراد مبتلا ہوئے جن میں سے 72 ہزار439 افراد صحت یاب ہوئے اور5 ہزار877 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سعودی عرب میں کورونا سے کل جانی نقصان 152 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار77 تک جا پہنچی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 21 ہزار 678 ہوگئی ہے، جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 314 ہو گئی، ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 992 ہو گئی اور روس میں کل اموات 867 ہو گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button