ایران

منشیات اسمگلروں کے ساتھ جھڑپوں میں سپاہ پاسداران کا ایک جوان شہید

شیعت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کی پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کل رات منشیات  اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں سپاہ کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کی پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر کرنل قاسم حسن زادہ نے کہا ہے کہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں منشیات اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ایک جوان شہید ہو گیا۔ ان جھڑپوں میں منشیات کے 3 اسمگلر ہلاک اور سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار زخمی ہوئے۔

سراوان، ایران اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان کی مشکلات میں مزید اضافہ،جمال خشوگی قتل کیس، 20سعودی شہزادوں پر فردجرم عائد

دوسری جانب ایرانی نائب صدر نے کہا ہے کہ ایران، اچھے انتظام اور منصوبہ بندی کے ذریعے ملکی بجٹ سے تیل کی آمدنی کو ہٹانے کے حالات کے مطابق ڈھالنے میں کامیاب رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری نے منگل کے روز ایرانی محکمہ برائے مواصلات اور شہری ترقی کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کی کمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بحران اور ایران مخالف امریکی پابندیوں نے ایران کو ایسی صورتحال کے انتظام کیلئے تیار کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی جی ڈی پی کے 25 فیصد کا حصہ امریکی معیشت کے زیر قبضہ میں ہے اور وہ گزشتہ رات سے تیل کو منفی قیمتوں میں فروخت کر رہا ہے جس سے ظاہر ہوتی ہے کہ کورونا وائرس، باقی دیگر ممالک کی معیشتوں پر اثرات مرتب کر رہا ہے۔

جہانگیری نے کہا کہ تیل پر منحصر دیگر اشیاء جیسے پیٹروکیمیکل انڈسٹری اور یہاں تک کہ دھاتیں بھی کورونا وائرس کے بُرے اثرات سے متاثر ہوں گے۔

انہوں نے یونیورسٹیوں اور سائنسی مراکز سے اس مسئلہ کا سائنسی حل فراہم کرنے اور ایجنسیوں سے مناسب پروگرام تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔

جہانگیری نے زلزلے اور سیلاب جیسی قدرتی آفات سے تباہ شدہ مکانات کی تعمیر و مرمت میں اسلامی انقلاب کی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے اقدامات کو قابل قدر قرار دیا اور کہا کہ ڈھائی لاکھ دیہی مکانات کی از سر تعمیر نو کی گئی ہے اور ان کے مالکان کو دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button