اہم ترین خبریںپاکستان

پولیس اور محکمہ صحت کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی ظلم ہے، کیپٹن (ر)شفیع

صوبائی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، نہ کرنے کی صورت میں حکم امتناہی کے لئے عدالت کا دروازہ بھی کٹھکھٹا سکتے ہیں

شیعت نیوز: اسلامی تحریک کے رہنما اورقائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے کرونا فنڈ کے نام پر تمام سرکاری ملازمین کی 5 روز کی تنخواہ کی کٹوتی کا نوٹیفکیشن کسی صورت انصاف پر مبنی نہیں ہے، وہ ڈیپارٹمنٹس جو صبح شام کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج اور ان کی ڈیوٹی پر مامور ہیں ان کی تنخواہیں کاٹنا کسی ظلم سے کم نہیں، انتظامیہ، پولیس اور محکمہ صحت کے ملازمین کو ڈبل تنخواہ دینے کے بجائے ان سے بھی تنخواہ کاٹنا زیادتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوریا مقبول جان کے آئیڈیل ترکی میں کورونا وائرس سے 82ہزار افراد متاثر جبکہ2ہزار17افراد ہلاک

اپنے ایک بیان میں کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا کہ پنجاب میں 1 سے 16 سکیل تک کے ملازمین سے 1 دن کی تنخواہ، سکیل 17 سے 19 کے ملازمین سے 2 دن کی تنخواہ اور سکیل 20 سے اوپر کے ملازمین سے 3 دن کی تنخواہ کاٹنے کا نوٹیفکیشن ہوا ہے جبکہ ہمارے وزیر اعلی نے ہمارا علاقہ تمام صوبوں سے پسماندہ ہونے کے باوجود تمام ملازمین کی تنخواہوں سے 5 روز کی تنخواہ کاٹنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ صوبائی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، نہ کرنے کی صورت میں حکم امتناہی کے لئے عدالت کا دروازہ بھی کٹھکھٹا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button