مقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور گھر گھر تلاشی، سات فلسطینی گرفتار

شیعت نیوز:اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے ضلعے بیت لحم میں توک قصبے میں فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ فلسطینی نوجوان قصبے کے مغربی داخلی دروازے پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تاہم اسکی شناخت اور صحت کی صورتحال کے متعلق مزید کوئی معلومات نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی فوج نے نوجوان کو حراست میں لے کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی مجاہدین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کورونا لاک ڈاؤن کے باوجود فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری  رکھا ہوا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے القدس میں العیسویہ کے مقام پر تلاشی کے دوران سابق اسیر امیر محمود ، راس العامود سے محمد احمد ابو ناب، بیت لحم کے علاقے تقوع سے 22 سالہ موسیٰ محمد العمور،بیت ھوا سے بشیر سلامہ الحروب، محمد داؤد الحروب اور محمد وایل الحروب کو حراست میں لیا۔

ادھر اسرائیلی حکام نے اسیر مجد محمود عجوری کو گذشتہ روز اس کی مدت حراست مکمل ہونے کے بعد جیل سے رہا کیا۔قبل ازیں اسرائیلی فوج نے اسیر محمد طہ فنون، ضیا محمد زغلول اور ھشام الطیطی کو رہا کیا۔

دوسری طرف اسلامی جہاد نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین سے عالمی توجہ ہٹنے اور کورونا کی آڑ میں اسرائیل القدس کا تاریخی تشخص تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت عالمی برادری کی توجہ کورونا وباء پر مرکوز ہے اور اس صورت حال سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بیت المقدس میں اپنے توسیع پسندانہ اقدامات او مذموم عزائم کو فروغ دے رہا ہے۔

اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے رکن محمد الھندی نے ایک بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں دشمن حالیہ عالمی صورت حال سے ناجائز فائدہ اٹھا کر القدس کے تاریخی اسلامی اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ اسرائیل کا ایک خاص ہدف ہے اور کورونا کی آڑ میں اسرائیل مسجد اقصیٰ پر اپنا اسٹیس کو مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button