مشرق وسطی

بھارت مسلم اقلیت کے حقوق کیلئے اقدامات کرے۔ اسلامی تعاون تنظیم

شیعت نیوز: اسلامی تعاون تنظیم کے کمیشن برائے انسانی حقوق نے بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے لیے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانے اور نفرت انگیزی کا نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے انڈی پینڈنٹ پرمیننٹ ہیومن رائٹس کمیشن (آئی پی ایچ آر سی) نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین کے مطابق مسلم اقلیت کے حقوق کا تحفظ اور ملک میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں کورونا کی آڑ میں اسلاموفوبیا، بھارتی بحریہ کے 21 اہلکار کورونا میں مبتلا

ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کا کمیشن برائے انسانی حقوق بھارت میں مسلمانوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار قرار دینے اور ان کے خلاف نفرت انگیزی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا میں مسلمانوں کی منفی تصویر پیش کرنے اور انھیں امتیازی سلوک اور تشدد کا ہدف بنانے پر تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کو نشانہ بنانے میں اسرائیل کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری

واضح رہے کہ بھارتی مصنفہ، صحافی اور سماجی کارکن ارون دتی رائے انکشاف کرچکی ہیں کہ بھارتی حکومت کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرا کر ہندوؤں کے جذبات کو اکسا رہی ہے، جس سے حالات ایک بار پھر مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اوریا مقبول جان کے آئیڈیل ترکی میں کورونا وائرس سے 82ہزار افراد متاثر جبکہ2ہزار17افراد ہلاک

دوسری جانب بھارت میں کورونا وبا کی ابتدا ہی سے تبلیغی جماعت کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں بھارت کے مسلمانوں سے روا رکھے گئے امتیازی سلوک کو نازی جرمنی حکومت کے اقدامات سے مماثل قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button