ایران

پوری دنیا اب امریکی غنڈہ گردی کا تجربہ کر رہی ہے۔ جواد ظریف

شیعت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روک دینے کے رد عمل میں کہا ہے کہ اب دنیا امریکی غنڈہ گردی کا تجربہ کر رہی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عالمی ادارۂ صحت کا بجٹ معطل کر دینے کے اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دنیا اب اس تجربے سے گزر رہی ہے جسے ایرانی قوم عرصۂ دراز سے تحمل کر رہی ہے۔

ظریف نے مزید کہا کہ اب پوری دنیا اس بات کا تجربہ اور اس سے شناخت حاصل کر رہے ہیں جس کا ایران بہت عرصوں سے سامنا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس کو مات دینے کے لئے ایران کی سپاہ پاسداران کا ایک اور کارنامہ

انہوں نے کہا کہ امریکی غنڈہ گردی ، من گھرٹ بیانات اور دھمکیاں صرف نشہ نہیں ہیں بلکہ یہ سب دنیا کے عوام کو مار جاتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جاری کورونا وائرس کے بحران کے دوران ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی کے مانند دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران کے درمیان امریکہ کی طرف سے عالمی ادارۂ صحت کا بحٹ روک لینے کا اقدام تاریخ انسانیت میں ہمیشہ کے لئے امریکہ کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔

ظریف نے اس مشکل صورتحال امریکہ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز کو روک دینے کے شرمناک اقدام کے رد عمل میں کہا کہ وہ بھی ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کا اقدام جیسا ہے جس کی وجہ سے وہ بدنام رہے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر عالمی ادارہ صحت کے فنڈ روک دیے ہیں جس پر ماہرین صحت نے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button