اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کراچی کی خدمت مہم جاری، پریس کلب میں اینٹی کورونا سپرے کیا گیا

اس موقع پر صحافی برادری کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایس او کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔

شیعت نیوز: آئی ایس او کراچی ڈویژن اور امامیہ اسکائوٹس کی جانب سے کراچی شہر میں کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لئے خدمت مہم جاری و ساری ہے جس کو عوام میں بھی خوب سراہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کے اہم رہنما اور مولانافضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی شاہ عبدالعزیز کورونا وائرس سے جابحق

اس حوالے سے گفتگو کرتے محمد عباس صدر آئی ایس او کراچی کا کہنا تھا کہ خدمت مہم کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پریس کلب پراینٹی کورونا اسپرے کیا گیا۔ اس موقع پر صحافی برادری کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایس او کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کی عالمی وبامیں کنٹرول لائن پربھارتی فائرنگ باعث تشویش ہے ،علامہ رضی جعفرنقوی

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی قوم پر کوئی مشکل پڑی آئی ایس او نے ہمیشہ قوم کو سہارا دیا۔ یاد رہے کہ جب بھی مملکت خداداد پاکستان کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ہر اس گھڑی میں حکومتِ پاکستان اور اس کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک کی خدمت کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button