دنیا

کورونا وائرس کو اتحاد و یکجہتی اور ایمان سے شکست دی جا سکتی ہے۔ انتونیو گوتریس

شیعت نیوز: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوتریس نے کہا ہے کہ اتحاد و یکجہتی اور ایمان سے کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے۔دوسری طرف چین نے کہا کہ الزام لگا کر کورونا کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ماہ مبارک رمضان کی آمد اور عید پاک (Easter Sunday)کے موقع پر تمام مذاہب کے پیروکاروں سے کہا کہ دنیا میں امن و صلح اور کورونا کو شکست دینے کیلئے مشترکہ طور پر کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصرعباس کا دعویٰ پاکستان میں کورونا زائرین سےنہیں حکومتی ناقص حکمت عملی سے پھیلا

انتونیو گوتریس نے دنیا کے عوام سے غریبوں اور ضرورت مندوں خاص طور سے جنگ زدہ علاقوں اور مہاجر کیمپوں میں رہنے والوں کی مدد و امداد کی اپیل کی۔

دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کورونا وائرس کے بارے میں حقیقت چھپانے کے تعلق سے چین کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کے الزام کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جاؤ لی جیان نے امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے بارے میں حقائق کو چھپایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چین وہ پہلا ملک تھا جس نے عالمی ادارہ صحت کو کورونا پھیلنے سے متعلق اطلاعات پیش کیں۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کورونا وائرس پھیلنے کے مسئلے کو سیاسی رنگ دینے کی امریکی کوشش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے بارے میں حقائق چھپانے اور عدم شفافیت کی سوچ بے بنیاد اور دنیا کی خواہش کے برخلاف ہے۔

چینی دفترخارجہ کے ترجمان جاؤ لی جیان نے کہا کہ وائرس سرحدوں، نسلوں اور سماجی نظام کو نہیں پہچانتا اور تمام ممالک اپنے عوام کی جان کو ترجیحات میں قرار دیں اور اس سلسلے میں کسی کوشش سے دریغ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں پر الزام لگانے سے وائرس ختم نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button