اہم ترین خبریںپاکستان

ڈی جی خان قرنطینہ سینٹر میں مقیم813 میں سے 739زائرین کورونا وائرس سے کلیئرقرار، گھرروانہ

واضح رہے کہ زیارات مقامات مقدسہ سے واپس آنے والے ہزاروں نے تفتان بارڈر سے لیکر اپنے اپنے گھروں تک پہنچنے کیلئے سخت مشکلات اور مصائب کا سامنا کیا ہے ۔

شیعت نیوز: ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سینٹرمیں مقیم813 میں سے 739زائرین کورونا وائرس سے کلیئرقرار دیئے جانے کے بعد گھرروانہ کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایران اور عراق سے واپس آنے والے 813زائرین جنہیں تفتان بارڈر سے ڈی جی خان میں قائم قرنطینہ سینٹر میں منتقل کیا گیا تھا ان میں سے 739زائرین کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر گھر وں کو روانہ کردیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: 38زائرین پر مشتمل ایک اور قافلہ تفتان بارڈر سےڈی آئی خان قرنطینہ سینٹر منتقل

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق اس وقت ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹرمیں کل 74 زائرین باقی بچے ہیں جن کے آج سیمپل لیئے جائیں گے ان میں سے ٹیسٹ منفی آنے والے زائرین کو بھی گھر روانہ کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کے حوالےسے حکومتی معاندانہ رویےکی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، زاہد علی آخونزادہ

واضح رہے کہ زیارات مقامات مقدسہ سے واپس آنے والے ہزاروں نے تفتان بارڈر سے لیکر اپنے اپنے گھروں تک پہنچنے کیلئے سخت مشکلات اور مصائب کا سامنا کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: انسان کی سعادت اور کامیابی کیلئےالہٰی نظام حیات اور الہٰی رہبر کی اطاعت ضروری ہے، علامہ مقصودڈومکی

تفتان بارڈر پر 20سے 23 دن اور پھر صوبائی قرنطینہ سینٹرز میں 14سے 18دن مزید طویل اور ازیت ناک قیام کی بدولت الحمد اللہ زائرین کی وجہ سے کسی ایک پاکستانی شہری کے بھی کورونا میں مبتلا ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

 

مماثل خبر

یہ خبرلازمی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کا دعویٰ پاکستان میں کورونا زائرین سےنہیں حکومتی ناقص حکمت عملی سے پھیلا

متعلقہ مضامین

Back to top button