اہم ترین خبریںپاکستان

ظلم پر ظلم ،ملتان قرنطینہ سے لیہ پہنچنے والے 66زائرین گھرکے بجائےبہادر سب کیمپس منتقل

اے سی لیہ نیاز احمد نے بتایا ہے کہ ان زائرین کے ٹیسٹ بھیجے گئے ہیں، رپورٹ نیگٹو آنے پر انہیں گھروں کو بھیجا جائے گا۔

شیعت نیوز: ظلم پر ظلم ،ملتان قرنطینہ سے لیہ پہنچنے والے 66زائرین گھرکے بجائےبہادر سب کیمپس منتقل۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے 66 زائرین امام حسین ؑ و امام رضا ؑ قرنطینہ سنٹر ملتان سے واپس اپنے علاقہ میں پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کیساتھ مجرموں جیسے سلوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا، علامہ سبطین سبزواری

ملتان قرنطینہ سینٹر سے آنے والے ان تمام زائرین کو بہادر سب کیمپس لیہ کے قرنطینہ سنٹر میں پہنچا دیا گیا، اے سی لیہ نیاز احمد نے بتایا ہے کہ ان زائرین کے ٹیسٹ بھیجے گئے ہیں، رپورٹ نیگٹو آنے پر انہیں گھروں کو بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قرنطینہ کی مدت پوری ہونے کے باوجود زائرین کوگھروں کو جانے کی اجازت نہ دینا انتہائی زیادتی ہے،علامہ عارف واحدی

واضح رہے کہ ان زائرین کو 14 روز سے زائد ملتان کے قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا تھا۔ اس سے قبل یہ زائرین 14 روز سے زائد تفتان بارڈر پر قائم قرنطینہ سنٹر میں موجود رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 1133، اکثریت تبلیغیوں کی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وفاقی وپنجاب حکومت کی جانب سےان مظلوم زائرین کو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ قرنطینہ میں رکھنے کے بعد بھی تسلی حاصل نہیں ہوئی ہے، انتظامیہ ٹیسٹ پر ٹیسٹ لیکر زائرین کو ذہنی اذیت میں مبتلا کیئے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوابی ،تبلیغی جماعت کے تعلق رکھنے والےباپ بیٹاکورونا وائرس میں مبتلا ، گھر سیل

شدید مشکلات کےشکار اور کرب میں مبتلا یہ زائرین امام حسین ؑ وامام رضا ؑ وزیر اعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد  سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ریاستی ظلم کا فوری نوٹس لیا جائے اور ہمیں فوری طور پر گھروں کو روانہ کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button