اہم ترین خبریںپاکستان

گلگت ، کورونامیں مبتلا تبلیغی جماعت کےمشتبہ مریض کی قرنطینہ سینٹر منتقلی کیلئےرینجرز طلب

سکیورٹی فورسز نے دیر تک مذاکرات کے بعد تبلیغی جماعت کے رکن کو راضی کرنے کے بعد انہیں قرنطینہ سنٹر منتقل کیا

شیعت نیوز: کراچی، لاہور، اسلام آباد کے بعد کورونا وائرس تبلیغی جماعت کی لاپرواہی سے گلگت تک پہنچ گیا ہے، گلگت میں کورونا وائرس کے مشتبہ تبلیغی مریض نے قرنطینہ سینٹر منتقلی پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: میں خواجہ آصف کو چھوڑوں گا نہیں، تعصب کو ہوا دینے پرقانونی کاروائی کروں گا،زلفی بخاری

گلگت میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کو قرنطینہ سنٹر منتقل کرنے کیلئے رینجرز کو بلانا پڑ گیا۔ اتوار کے روز گلگت یادگار چوک کے قریب رہائش پذیر تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو انتظامیہ نے قرنطینہ سنٹر منتقل کرنے فیصلہ کیا اور محکمہ صحت کے عملے کو روانہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ناجائز پابندیوں نے کورونا پر قابو پانے کے لئے ایران کی کوششوں کو روک دیا

مشتبہ مریض نے عملہ کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔ تبلیغی رکن نے اصرار کیا کہ انہیں گھر پر ہی رکھا جائے اور ساتھ ہی زور دیا کہ انہیں کوئی وائرس نہیں۔ محکمہ صحت کے عملہ کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کے بعد پولیس اور رینجرز کو طلب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے اور انہیں اپنے گھروں کو جانے دیا جائے،علامہ افضل حیدری

سکیورٹی فورسز نے دیر تک مذاکرات کے بعد تبلیغی جماعت کے رکن کو راضی کرنے کے بعد انہیں قرنطینہ سنٹر منتقل کیا۔ ادھر محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص گزشتہ روز وائرس کا شکار ہونے والے چار تبلیغی جماعت کے اراکین کے ساتھ رہتا تھا جس کی بنیاد پر انہیں قرنطینہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button