دنیا

افغانستان میں داعش سرغنہ اسلم فاروقی کی گرفتاری، اہم انکشافات

شیعت نیوز : دہشت گرد گروہ داعش کی خراسان ونگ کے سرغنہ عبداللہ اورکزئی اسلم فاروقی نے علاقے کے ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ اپنے ٹولے کے گہرے رابطے کا انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے صوبے ہلمند میں دھماکہ، آٹھ عام شہری جاں بحق

افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ داعش کی خراسان ونگ کے سرغنہ اسلم فاروقی کو اس کے انیس ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلم فاروقی نے علاقے کے مختلف ملکوں منجملہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے ساتھ اپنے رابطے اور تعاون کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میں خواجہ آصف کو چھوڑوں گا نہیں، تعصب کو ہوا دینے پرقانونی کاروائی کروں گا،زلفی بخاری

افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عبداللہ اورکزئی اسلم فاروقی پاکستان کی اورکزئی ایجنسی کا رہنے والا ہے۔

افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو سعید باجوڑی کی ہلاکت کے بعد اسلم  کو افغانستان میں داعش کا والی مقرر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اس وقت ملک میں “آپریشن ردالتعصب” کی سخت ضرورت ہے،علامہ عبدالخالق اسدی

بیان کے مطابق فاروقی کے دہشت گرد گروہ لشکر طیبہ اور حقانی نیٹ ورک سے قریبی تعلقات تھے اور اب داعش کی خراسان ونگ کے ساتھ ان گروہوں کے روابط اور زیادہ گہرے ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت ”احساس پروگرام“کی رجسٹریشن کی غیرضروری شرائط پر نظرثانی کرے،علامہ احمد اقبال

فاروقی داعش کی خراسان ونگ کا سرغنہ بننے سے پہلے پشاور میں داعش کے عسکری ونگ کا انچارج اور افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں داعش کا کمانڈر تھا۔

افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ داعش کے علاقائی سرغنہ اسلم فاروقی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button