دنیا

اسرائیل کے وزیر صحت اور موساد کے چیف بھی کورونا وائرس کا شکار

شیعت نیوز: اسرائیل کے وزیر صحت یاکوو لٹزمین اور موساد کے چیف یوسی کوھین بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر صحت یاکوو لٹزمین اور ان کی اہلیہ اب آئسولیشن میں چلے گئے ہیں، اس اعلان کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو قرنطینہ میں چلے گئے ہیں کیوں کہ وہ وزیر صحت کے رابطے میں آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس، اسرائیل میں ایک گھنٹے میں تین ہلاکتیں، کل تعداد 31 ہوگئی

رپورٹ کے مطابق اب تک قومی سیکورٹی کے امور میں صیہونی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے مشیر میر بن شبت اور وزارت صحت کے ڈائرکٹر جنرل موشے بار سیمان توف سمیت کئی سینئر صیہونی حکام کورونا میں مبتلاء ہیں اور قرنطینہ کی حالت میں دن بتا رہے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق بدنام زمانہ خفیہ ادارے ‘موساد کے چیف یوسی کوھین کو کورونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم ہائوس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو اور موساد کے سربراہ یوسی کوھین نے حال ہی میں ‘یعقوب لیٹزمن نامی ایک عہدیدار سے ملاقات کی تھی جسے بعد میں کورونا وائرس کا شکارہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں سعودی عرب کا کردار حصہ دوم

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی اور نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہوں کو بھی قرنطینہ میں جانے کا کہہ دیا گیا ہے وہ لوگ بھی وزیرِ صحت کے رابطے میں تھے۔

دوسری جانب کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے طبی وسائل کی کمی کے باعث صیہونی وزارت جنگ کو میزائل بنانے والی فیکٹریوں کو وینٹی لیٹر مشینیں تیار کرنے کے کام پر لگانا پڑا ہے۔

اسرائیل میں اب تک کورونا وائرس سے31 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 6200 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کئی درجن اسرائیلی فوجی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button