اہم ترین خبریںایران

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ جنرل محمد باقری

شیعت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے امریکہ کو خلیج فارس میں ہر جارحانہ اقدام کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے جمعرات کو امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکیوں نے ایران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی تو سخت ترین جواب دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی فوجی و سیاسی برتری کے زوال کا وقت آن پہنچا ہے۔ جنرل صفوی

جنرل باقری نے کہا کہ ایران امریکہ کی تمام سرگرمیوں کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے اور آج ہماری بری، فضائی اور سمندری فورسز چوکس رہتے ہوئے اپنی سرزمین کے دفاع پر پوری طرح تیار ہیں۔جنرل باقری کا کہنا تھا کہ دشمن کی ہر نقل و حرکت ہماری نگاہ میں ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ خود امریکی ذرائع ابلاغ میں بھی عراق اور خلیج فارس میں، عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی اور دیگر مزاحتمی گروہوں کے خلاف امریکہ کی فوجی سرگرمیوں کی خبریں بھری پڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اچھی طرح جانتے ہیں کہ عراق سمیت اس علاقے کے عوام امریکی فوج کی موجودگی کے مخالف ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بھی گزشتہ روز کے دوران کہا تھا کہ عراق میں امریکی فوجی نقل و حرکت، عراقی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کی خواست کے خلاف ہے اور خطے میں تباہ کن صورتحال کا باعث ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کی مشکوک نقل و حرکت کے ساتھ ہی یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ امریکہ عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی اور بعض دیگر مزاحمتی تنظیموں کے خلاف جارحانہ کاررائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button