دنیا

فرانس کا چین سے خریدے ہوئے ماسک امریکہ لے اڑا

شیعت نیوز : فرانس کے ایک عہدار نے کہا ہے کہ پیرس نے چین سے جو ماسک خریدے تھے، وہ امریکہ لے اڑا ہے۔ دوسری طرف امریکی نرسوں نے ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔

رشا ٹوڈے کے مطابق فرانس کے علاقے، پروانس آلپ ، کوٹ ڈی زارو کے سربراہ رنو موسیلیئے نے بتایا ہے کہ فرانس کے آرڈر پر چین نے جو ماسک تیار کئے تھے، وہ امریکہ اس وقت لے اڑا جب انہیں کارگو طیارے میں رکھنے کے لئے ہوائی اڈے کے رن وے پر لایا جا چکا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ فرانس ان یورپی ملکوں میں شامل ہے جہان کورونا وائرس نے بحرانی شکل اختیا کر رکھی ہے۔ دیگر یورپی ملکوں کی طرح فرانس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ماسک اور دیگر وسائل کی شدید قلت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی فوجی و سیاسی برتری کے زوال کا وقت آن پہنچا ہے۔ جنرل صفوی

فرانس نے چین سے ماسک فراہم کرنے کی درخواست کی تھی اور چھے کروڑ ماسک کی قیمت بھی ادا کردی تھی ۔ لیکن جب یہ ماسک فرانس بھیجنے کے لئے چین کے ایک ہوائی اڈے پر لائے گئے تو امریکہ نے یہ سارے ماسک زیادہ قیمت پر خرید لئے اور چھے کروڑ ماسک کی یہ کھیپ فرانس کے بجائے امریکہ پہنچ گئی۔

فرانس کے اخبار لبریشن نے بھی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکیوں نے چین کی منڈی میں ماسک اور دیگر حفاظتی وسائل کی زیادہ قیمت لگا دی ہے جس کی وجہ سے ان وسائل کی فراہمی میں دیگر ملکوں کے لئے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی کورونا وائرس سے بچاؤ کے سامانوں کی کھیپ دیکھے بغیر ہی ان کی دوگنی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

دوسری طرف امریکہ کی نیشنل نرس یونین ان ان یو نے کورونا کی روک تھام کے لئے لازمی حفاظتی ساز و سامان کی کمی پر سخت تنقید کی ہے۔

امریکہ کی نیشنل نرس یونین یو ان ان کی سربراہ جین راس نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ مختلف اسپتالوں اور ایچ سی اے ہولڈنگ کے زیر نگرانی کام کرنے والی میڈیکل کمپنیوں کی نرسوں نے مناسب حفاظتی ساز و سامان کے بغیر کام کرنے کے لئے مجبور ہونے پر سخت شکوہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں اچ سی اے ہولڈنگ کے اسپتالوں اور میڈیکل کمپنیوں میں کام کرنے والی نرسوں نے کام کرنے کے لئے مناسب حالات فراہم کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تین اپریل سے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ کی نیشنل نرس یونین کی سربراہ جین راس نے نرسوں کی بعض شکایتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو استعمال شدہ ماسک سے دوبارہ استفادہ کرنے حتی مریضوں کے خوف زدہ ہونے کے بہانے ماسک استعمال نہ کرنے کے لئے کہا جاتا ہے اور کورونا مریضوں سے رابطے میں رہنے والی نرسوں کو اس بات کی اطلاع نہیں دی جاتی کہ ان کا مریض کورونا وائرس میں مبتلاء ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ نیویارک کے ایک میڈیکل سینٹر میں کام کرنے والی نرسوں نے نامناسب حالات میں کام کرنے منجملہ ماسک کو دوبارہ استعمال کرنے پر مجبور کئے جانے کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button