اہم ترین خبریںپاکستان

بھکر قرنطینہ سنٹر سےدیوبندی تبلیغی جماعت کے 120 میں سے79 مبلغین فرار

تبلیغی قرنطینہ سے فرار ہونے والے مقامی و قریبی اضلاع میں کرونا وائرس کے پھیلاو کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔بھکر اور قریبی اضلاع میں شدید بے چینی پیدا ہو گئی۔

شیعت نیوز: بھکر قرنطینہ سنٹر سےدیوبندی تبلیغی جماعت کے 120 میں سے79 مبلغین ضلعی انتظامیہ بھکر کو چکمہ دے کر فرار ۔تبلیغی جماعت کےمفرور امیر کا تعلق کراچی سے تھا۔ بھکر انتظامیہ کی بدنامی اور وزیراعلیٰ کے خوف سے معاملے کو دبانے کی بھر پور کوشش۔

تفصیلات کے مطابق بھکر قرنطینہ سنٹر سے بھاگنے والے تمام تبلیغیوں کا تعلق پنجاب و سندھ کے اضلاع سے ہے۔ٹرانسپورٹ اور دیگر سفری سہولیات کی بندش کی وجہ سے شُبہ ہے کہ قرنطینہ سے مفرور افراد مقامی علاقوں یا قریبی اضلاع میں روپوش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس،پاکستان کے بعد بھارت میں بھی دیوبندی تبلیغی جماعت کی تباہ کاریاں جاری

ذرائع کے مطابق بھکر قرنطینہ سنٹر میں کل 120 ارکان کو رکھا گیا تھا جبکہ اس وقت 41 باقی ہیں۔ باقی تمام فرار ہونے میں کامیاب ۔ جبکہ ان ارکان کے فرار ہونے سے قبل ڈی پی او بھکر نے ذاتی طور پر سیکیورٹی چیک کی تھی۔ڈی پی او اور مُتعلقہ ضلعی حکام نے قرنطینہ کے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف اور تسلی بخش قرار دیا تھا۔

ڈی پی او اور دیگر مُتعلقہ حکام کے دورے کے بعد ہی تبلیغی ارکان کے فرار کا واقعہ پیش آیا تبلیغی قرنطینہ سے فرار ہونے والے مقامی و قریبی اضلاع میں کرونا وائرس کے پھیلاو کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔بھکر اور قریبی اضلاع میں شدید بے چینی پیدا ہو گئی۔ عوام سخت پریشان۔اہل علاقہ کا وزیراعظم، وزیر اعلی و دیگر حکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن کے باوجود تبلیغی گروہوں کی سرگرمیاں جاری،اموات میں اضافہ

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دیوبندی تبلیغی جماعت کے اراکین کی جانب سے سرکاری عملوں کے ساتھ دست درازی اور گتھم گتھا ہونے کی اطلاعات تسلسل کے ساتھ موصول ہورہی ہیں ، اس سے قبل تھانہ قاسم آباد حیدر آباد کی حدود میں قائم دیوبندی مکتب فکر کی نور مسجد موجود تبلیغی جماعت کے کارندوں نے نمازیوں اور تبلیغیوں کے میڈیکل چیک اپ کیلئے آئے ڈاکٹرز ، مختیارکاراور پولیس اہلکاروں پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملے کی کوشش کی تھی ۔

جبکہ لیہ کے قرنطینہ میں موجود تبلیغی جماعت کے کورونا سے متاثرہ کارکن عبد الرحمٰن نے قرنطینہ سینٹر سے بھاگنے کی کوشش کی ، ایس ایچ اوسٹی کے روکنے پر عبدالرحمٰن نے چھری سے وار کرکے انسپکٹر ملک اشرف کو زخمی کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button